اسسٹنٹ کمشنر غازی کاسول ڈسپنسری ہملٹ کا دورہ ، دستیاب صحت کی سہولیات کا جائزہ

پیر 6 اکتوبر 2025 17:45

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2025ء) اسسٹنٹ کمشنر غازی خولہ طارق نےسول ڈسپنسری ہملٹ کا دورہ کر کے عوام کو فراہم کی جانے والی صحت کی سہولیات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

دورہ کے دوران ڈسپنسری سٹاف کو صفائی کے بہترین انتظامات اور ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کے حوالے سے واضح ہدایات دیں۔اس موقع پر انہوں نے عملہ کوہدایت کی کہ ڈسپنسری آنے والے مریضوں کوہرممکن سہولت فراہم کی جائے۔