جیکب آباد میں ٹماٹر کی قیمت میں کمی نہ آسکی، 350 سے 400 روپے فی کلو فروخت، عوام سخت پریشان

پیر 6 اکتوبر 2025 18:55

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2025ء) جیکب آباد میں ٹماٹر کی قیمت میں کمی نہ آسکی، 350 سے 400 روپے فی کلو فروخت، عوام سخت پریشان۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں ٹماٹر کی قیمتیں قابو سے باہر ہوگئیں انتظامیہ کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے شہر میں ٹماٹر 350 سے 400 روپے فی کلو تک فروخت ہورہے ہیں جس سے عام شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں، عوام کا کہنا ہے کہ سبزی منڈی میں ماشا خور اور دکاندار من مانی قیمتیں وصول کررہے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ اور کنٹرول ریٹ مقرر کرنے والے ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، شہریوں نے شکایت کی کہ دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے مگر ٹماٹر کی قیمت میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے، گرانفروشی کے خلاف کارروائی کرنے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :