سکھر پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں ،9ملزمان گرفتار ،مقدمات درج

پیر 6 اکتوبر 2025 18:55

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2025ء) ایس ایس پی سکھر اظہر خان کے احکامات پر سکھر پولیس کا سماجی برائیوں میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 09 ملزمان گرفتار، مقدمات درج ، ترجمان سکھر پولیس کے جاری بیان کے مطابق ایس ایچ او تھانہ روہڑی کی حدود کہ مختلف مقامات پر کامیاب کاروائیاں، شراب کی بھاری تعداد میں بوتلیں سمیت 03 ملزمان گرفتار ،گرفتار ملزمان کے قبضے سے 22 عدد شراب کی بوتلیں برآمد کی گئی۔

ملزمان میں سکندر علی پھلپوٹو، نبیل بھٹی اور عبدالسلام ٹگڑ شامل۔ملزمان کے خلاف 3/4 PEHO ایکٹ کے تحت مقدمات درج اسی طرح ایس ایچ او تھانہ ائی کا دوران اسنیپ چیکنگ حدود میں کامیاب کاروائی، منشیات گٹکہ سمیت 03 ملزمان گرفتار ، گرفتار ملزمان کے قبضے سے 180 عدد آداب گٹکہ چھالیہ کی پٹیاں برآمد کی گئی۔

(جاری ہے)

ملزمان میں عبد الرشید ابڑو، ذاکر علی اربانی اور شوکت علی خروس شامل،ملزمان کے منشیات ایکٹ تحت مقدمہ درج۔

ایس ایچ او تھانہ پنوعاقل کا دوران اسنیپ چیکنگ حدود میں کامیاب کاروائی، شراب کی بوتلیں سمیت ملزم گرفتار ، گرفتار ملزم مظہر علی چاچڑ کے قبضے سے 09 عدد شراب کی بوتلیں برآمد کی گئی۔ مقدمہ درج ،ایس ایچ او تھانہ کینٹ کا مخفی اطلاع پر حدود میں کامیاب کاروائی، جوا اڈے پر چھاپے کے دوران ایک جواری ملزم گرفتار ، گرفتار ملزم اللہ ورایو قاضی کے قبضے آکڑا پرچی بکس، جوا کی دیگر اقسام کی گیمز اور نقد برآمد کی گئی۔

ملزم کے خلاف جوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج۔ایس ایچ او تھانہ جھانگڑو کی حدود میں کامیاب کاروائی، ایک منشیات فروش گرفتار ، گرفتار ملزم عمران علی کے قبضے سے 06 عدد شراب کی بوتلیں برآمد کی گئی۔ مقدمہ درج ،ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی جانب سے پولیس ٹیم کی بہترین کاروائیوں پر شاباشی اور کاروائیاں مزید تیز کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :