پ*لاہور میں گوشت اور انڈوں کی قیمتوں میں استحکام، ضلعی نرخنامہ جاری

چ*بکرے کا گوشت 2400، بیف 1000 روپے فی کلو، برائلر گوشت 461 روپے فی کلو مقرر

پیر 6 اکتوبر 2025 19:10

(لاہور (آن لائن) ضلعی انتظامیہ لاہور نے گوشت اور انڈوں کی تازہ ریٹ لسٹ جاری کر دی۔ جاری کردہ نرخنامے کے مطابق بکرے کے گوشت کی قیمت 2400 روپے فی کلو، جبکہ گائے (بیف) کا گوشت 1000 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

برائلر مرغی زندہ 318 روپے فی کلو اور برائلر گوشت 461 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 312 روپے مقرر کی گئی ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق مارکیٹوں میں روزانہ کی بنیاد پر نرخ چیک کیے جا رہے ہیں جبکہ گرانفروشی یا زائد قیمت وصول کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :