ذ*لاہور میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں معمولی رد و بدل، نرخنامہ جاری

ؤلہسن چائنہ 530، دیسی لہسن 385، لیموں دیسی 690 روپے فی کلو میں دستیاب، بھنڈی 90 روپے فی کلو فروخت

پیر 6 اکتوبر 2025 19:10

Iلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اکتوبر2025ء) ضلعی انتظامیہ لاہور نے سبزیوں اور پھلوں کی تازہ ریٹ لسٹ جاری کر دی۔ جاری کردہ نرخنامے کے مطابق سیب کالا کلو پہاڑی درجہ اول 230 روپے فی کلو، امرود درجہ اول 150 روپے فی کلو، کیلا درجہ اول 125 روپے فی درجن اور گرما 155 روپے فی کلو فروخت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

آڑو درجہ دوئم 170 روپے فی کلو اور ناشپاتی درجہ اول 215 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔

سبزیوں میں آلو درجہ اول 82 روپے، پیاز 145 روپے، لہسن چائنہ 530 روپے، جبکہ دیسی لہسن 385 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔فارمی کھیرا 140 روپے، بھنڈی 90 روپے، لیموں دیسی 690 روپے اور کریلا درجہ اول 160 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔انتظامیہ کے مطابق قیمتوں کی نگرانی کے لیے مارکیٹ کمیٹیاں متحرک ہیں جبکہ گرانفروشی پر کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :