نسٹ کے طالب علم علی رضا نے گلوبلنک ریسرچ انٹرن شپ کامیابی سے مکمل کر لی

پیر 6 اکتوبر 2025 19:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2025ء) نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے سکول آف نیچرل سائنسز کے طالب علم علی رضا نے 2025ء کی معروف "گلوبلنک ریسرچ انٹرن شپ" کامیابی سے مکمل کر لی۔

(جاری ہے)

علی رضا نے یہ بین الاقوامی انٹرن شپ یونیورسٹی آف کیوبیک آ چی کوتی می، کینیڈا میں مکمل کی جو دنیا بھر کے طلباء کے لیے تحقیق کا ایک معتبر پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے۔ یہ کامیابی نہ صرف علی رضا کی محنت اور لگن کا ثبوت ہے بلکہ نسٹ کے تحقیقی معیار اور عالمی سطح پر پذیرائی کو بھی اجاگر کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :