۱پنجاب فوڈاتھارٹی کی چنیوٹ میں کارروائی، دودھ کی ناقص کوالٹی ثابت ہونے پر60 لیٹر ملاوٹی دودھ تلف کردیا گیا

پیر 6 اکتوبر 2025 20:00

․ چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اکتوبر2025ء) دودھ میں ملاوٹ کی روک تھام کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی چنیوٹ کی کارروائیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

ملک شاپس کی انسپکشنز کے ساتھ ساتھ ناکہ بندی کے دوران دودھ بردار گاڑیوں میں موجود 5600 لیٹر سے زائد دودھ کی جدید لیکٹو سکین مشین سے چیکنگ کی گئی اوردوران معائنہ لیکٹو سکین تجزیہ رپورٹ کے مطابق دودھ کی ناقص کوالٹی ثابت ہونے پر60 لیٹر ملاوٹی دودھ تلف کردیا گیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر محمد قاسم رضا نے بتایا کہ ہوٹلز اور فوڈ پوائنٹس کو سابقہ دی گئی ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنے اورناقص صفائی پر61 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔علاوہ ازیں کریانہ سٹورز سے دوران معائنہ 5 کلو سے زائد ایکسپائرڈ اور ممنوع چائنیز سالٹ برآمد کرکے تلف کردیا گیا

متعلقہ عنوان :