نذیر حسین یونیورسٹی میں فال 2025کے لیے ڈپارٹمنٹ آف سوفٹ ویئر انجینئرنگ کا اورینٹیشن سیشن

پیر 6 اکتوبر 2025 20:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2025ء) نذیر حسین یونیورسٹی کے ڈپارٹمنٹ آف سوفٹ ویئر انجینئرنگ میں فال 2025کے نئے طلباء کے لیے اورینٹیشن سیشن کا انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر لیب انسٹرکٹر عمیر اللہ خان نے نئے طلباء کو ڈپارٹمنٹ کا تفصیلی دورہ کرایا اور انہیں لیبارٹریز کلاس رومز اور مختلف تعلیمی سہولیات سے روشناس کرایا ۔تقریب میں ڈاکٹرسلمان محمود ،عمران اور دیگر فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے ۔