وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی درہ آدم خیل میں پولیس چوکی پر نامعلوم شرپسندوں کے حملے کی مذمت

لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کے پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں نے بے مثال قربانیاں دی ہیں، ملک و قوم کے لئے جانیں دینے والے شہداء اور ان کے اہل خانہ کو سلام پیش کرتے ہیں،گنڈاپور

پیر 6 اکتوبر 2025 20:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2025ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے کوہاٹ کے علاقہ درہ آدم خیل میں پولیس چوکی پر نامعلوم شرپسندوں کے حملے کی مذمت کی ہے اور پولیس حکام کو حملے میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لئے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے حملے میں ایک پولیس اہلکار کی شہادت پر عقیدت کا اظہار کیا اور شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہید اہلکار کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور ان کی بھر پور معاونت کی جائے گی۔ لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کے پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں نے بے مثال قربانیاں دی ہیں، ملک و قوم کے لئے جانیں دینے والے شہداء اور ان کے اہل خانہ کو سلام پیش کرتے ہیں۔وزیر اعلیٰ نے حملے میں زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔