پی ٹی آئی نے محمود اچکزئی کو قومی اسمبلی، ناصر عباس کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بنانے کی منظوری دیدی

پیر 6 اکتوبر 2025 20:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2025ء) پی ٹی آئی نے محمود اچکزئی کو قومی اسمبلی ،علامہ ناصر عباس کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بنانے کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

پیر کو پی ٹی آئی کی سینیٹ و قومی اسمبلی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بنانے کی منظوری دی گئی جبکہ علامہ ناصر عباس کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بنانے کی منظوری دی گئی۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے ارکان نے محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو اپوزیشن لیڈرز بنانے کیلئے دستخط کردیئے ہیں۔