صدرآصف علی زرداری اور وزیر داخلہ محسن نقوی کا سندھ اور پنجاب حکومتوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

پیر 6 اکتوبر 2025 21:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2025ء) صدر آصف علی زرداری نے پیر کے روز وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو فون کیا اور سندھ و پنجاب حکومتوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر زرداری نے وزیر داخلہ کو فوری طور پر کراچی طلب کر لیا۔