)سمبڑیال،شہر بھر اور گردو نواح کے علاقوں میں مضر صحت پانی ملے گوشت کی مہنگے داموں فروخت کا سلسلہ دھڑلے سے جاری

پیر 6 اکتوبر 2025 21:25

/سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اکتوبر2025ء) شہر بھر اور گردو نواح کے علاقوں میں مضر صحت پانی ملے گوشت کی مہنگے داموں فروخت کا سلسلہ دھڑلے سے جاری، انتظامیہ بے بس، عوام پریشان، شہریوں کی اکثریت مضر صحت گوشت کے استعمال سے مہلک بیماریوں کا شکار ہونے لگی۔ تفصیلات کے مطابق سمبڑیال شہر اور گردو نواح کے علاقوں میں پانی ملے اور مضر صحت گوشت کی مہنگے داموں فروخت دھڑلے سے جاری ہے انتظامیہ قصابوں کے سامنے بے بس، عوام کو قصابوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا، ناقص اور پانی ملا گوشت کھانے سے شہری موذی امراض میں مبتلا ہونے لگے شہریوں کا کمشنر گوجرانوالہ، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی اور محکمہ ویٹنری کے حکام بالا سے بیماریاں بانٹنے والے قصابوں کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعلقہ ویٹنر ی ڈاکٹر کی ملی بھگت سے نیم مردہ جانوروں کو قصابوں کی طرف سے گھروں میں ذبح کر کے بعد ازاں پانی لگا کر مضر صحت گوشت دوکانوں پر شہریوں میں فروخت کر کے انہیں مہلک بیماریوں میں دھکیلنے کا مکروہ دھندہ عرصہ دراز سے شروع ہے، جبکہ بعض با اثر قصابوں نے نیم مردہ، لاغر، بیمار جانوروں کا گوشت مقررہ نرخوں سے کئی گنا زائد نرخوں پر فروخت کرنا بھی شروع کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

شہریوں نے کمشنر گوجرانوالہ، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصفرعلی سمیت متعلقہ اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہی

متعلقہ عنوان :