۴پھلروان، پانی کے پرانے بند کنویں کی مٹی سے اینٹیں نکالتے ہوئے نوجوان سمیت 3 مزدور مٹی میں دھنس کر جانبحق

پیر 6 اکتوبر 2025 21:25

پھلروان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اکتوبر2025ء) پانی کے پرانے بند کنواں کی مٹی سے اینٹیں نکالتے ہوئے نوجوان سمیت 3 مزدور مٹی میں دھنس کر جانبحق ہو گے جن کی نعشوں کو ریسکیو کر کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق نواحی علاقہ سلانوالی چک 37 موڑ کالج کے قریب پانی کے پرانا بند کنواں تھا جس کی مٹی سے اینٹیں نکالتے ہوئے نوجوان سمیت 3 مزدور جن میں چک 143 شمالی کا 24 سالہ احمد بخش، 40 سالہ عصمت اللہ اور42 سالہ محمد ارشد شامل ہیں مٹی میں دھنس کر جانبحق ہو گئے، جس کی اطلاع پر ریسکیو 1122 نے مٹی میں دھنس کر جانبحق ہونے والے تینوں مزدوروں کی نعشیں نکال کر ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیں لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں جنہیں آبائی گائوں میں سپرد خاک کردیا گیا

متعلقہ عنوان :