میڈی کیم انڈر19 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ ، افتتاحی میچ میں زون چار گرین کی کامیابی

منگل 7 اکتوبر 2025 13:18

میڈی کیم انڈر19 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ ، افتتاحی میچ میں زون چار گرین ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2025ء) میڈی کیم گروپ آف کمپنیز نے ہمیشہ کراچی میں کرکٹ کے فروغ کے لئے ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کو سپورٹ کیا ہے، اور آئندہ بھی کراچی کو سپورٹ کرتا رہے گا ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام منعقد کردہ میڈی کیم انڈر-19 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے مہمان خصوصی ذاہد حسین بھٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر میڈی کیم گروپ آف کمپنیز نے کرتے ہوئے کہی انہوں نے مزید کہا کہ ریجنل کرکٹ ایسوسی کے عہدے داران ندیم عمر صدر ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کی قیادت میں گراس روٹ لیول پر کرکٹ کے فروغ کے لئے جو کام کر رہے ہیں وہ قابل تعریف ہے۔

اس موقع پر چیئرمین ٹورنامنٹ کمیٹی خالد نفیس نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم ندیم عمر کی قیادت میں کرکٹ کے فروغ کے لئے کام کرتے رہے گے انہوں نے مزید کہا اعظم خان کوآرڈینیٹر آرسی اے کے خدمات کراچی میں کرکٹ کے فروغ کے لئے ناقابل فراموش ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی تم جیتو یا ہارو ہم ہمیشہ تمہارے ساتھ ہیں۔ اس موقع ٹورنامنٹ سیکرٹری محمد توصیف صدیقی نے خلیل احمد نینی تال والا اور جنید خلیل نینی تال والا کو کراچی میں گراس روٹ لیول پر فروغ کے لئے ان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں چیئرمین ٹورنامنٹ کمیٹی خالد نفیس، اعظم خان، جاوید اختر کیانی اور تمام زونل عہدے داران کا ان کے بھر پور تعاون کا شکریہ ادا کیا۔ بعد ازاں مہمان خصوصی ذاہد حسین بھٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر میڈی کیم گروپ آف کمپنیز نے گیند کو ہٹ لگا کر باقاعدہ ٹورنامنٹ کا افتتا ح کیا۔ افتتاحی میچ میں زون چار گرین نے ایک دلچسپ سنسنی خیز مقابلے کے بعد زون ایک وائٹس کو ایک وکٹ سے ہرا دیا۔

زون چار گرین نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 164 رنز بنائے۔برہان علی 45، عارض عدیل نے 25 اور افان شاہنواز نے 21 رنز بنائے۔سیف الرحمن نے 37 رنز دیکر 4 اور سید مہدی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں زون چار گرین نے 9 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ 165 رنز بنا لئے۔سید مہدی نے 55 اور ایس ایم شاہیر نے 33 رنز بنائے۔محمد فرمان نے 23 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس موقع پر ا عظم خان کوآرڈینیٹر آرسی اے کے، ظفر احمد، زون 7 کے صدر مظہر علی اعوان، زون ایک کے سیکرٹری عارف وحید خان، زون 2 کے سیکرٹری نصراللہ خان، زون 3کے سیکرٹری افضل قرشی، زون 5کے سیکرٹری سعید جبار، زون 4 کے نائب صدر ایس ایم عاصم ظہور، زون ایک کے خازن طارق حفیظ صدیقی، عمران انجم شیخ، فرید الدین، صغیر احمد، سعید علی، عمران حسین، اصغر خان، شہباز قریشی، نوید الامین کے علاوہ بڑی تعداد میں کھلاڑیوں اور شا یقین ہے شر کت کی۔