پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام پائلٹ سکول نے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

جمعرات 9 اکتوبر 2025 22:09

پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام پائلٹ سکول نے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام فار سکول26- 2025کے سلسلہ میں دوسرے سیمی فائنل میں گورنمنٹ پائلٹ سکول ملتان نے مسلم پبلک سکول بلی والا کوآٹھ وکٹوں سے شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ۔فائنل گیارہ اکتوبرکو پائلٹ سکول اورگورنمنٹ مسلم ہائی سکول کلمہ چوک ملتان کے درمیان کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

آج کے سیمی فائنل کے مہمان خصو صی عطاالرحمٰن خان ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان تھے، ان کے ہمراہ ڈویژنل کوچ محمد عدنان ناصر حسین سابق ڈی ایس او محمد جمیل کامران کوآرڈینیٹر محمد منظور لطیفی بھی تھے ۔دریں اثنا کھیلے گئے میچ میں مسلم پبلک سکول بلی والا پہلے کھیلتے ہوئے صرف 66کے مجموعی سکور پر آئوٹ ہوگئی، عرفان خدا بخش اور سمیع اللہ نے 13 13رنز بنائے پائلٹ سکول کی طرف سے محمد سفیان نے چھ وکٹ حاصل کیں اورمین آف دی میچ رہے، زوہیب خان دو عرفان علی شہزاد اور مزمل جاوید نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بعدمیں کھیلتے ہوئےپائلٹ سکول نے مطلوبہ ہدف دو وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ محمد عمر 33ناٹ آئوٹ عرفان علی 18اور عمر مختیار نے 16رنز بنائے۔علی رضانے دو وکٹ حاصل کیں محمد ارشاد سونی اور بلال حنیف ایمپائرزعماد حسن سکوررتھے۔