بھارتی کرکٹرکو گینگ کی جانب سے قتل کی دھمکیاں ، کروڑوں روپے تاوان کا مطالبہ

جمعرات 9 اکتوبر 2025 21:01

بھارتی کرکٹرکو گینگ کی جانب سے قتل کی دھمکیاں ، کروڑوں روپے تاوان کا ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر رِنکو سنگھ کو مبینہ طور پرگینگ کی جانب سے بھتے اور قتل کی دھمکیاں موصل ہوئی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کرائم برانچ نے 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے جن پر الزام ہے کہ انہوں نے رِنکو سنگھ سے 5 کروڑ بھارتی روپے تاوان کا مطالبہ کیا۔تحقیقات کے مطابق رواں سال فروری سے اپریل کے درمیان رِنکو کی پروموشنل ٹیم کو 3 مرتبہ تاوان کی دھمکیاں دی گئیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے ذرائع کے مطابق ایک ملزم نے خود کو ڈی کمپنی کا رکن ظاہر کرتے ہوئیرِنکو سنگھ کے ایونٹ منیجر کو ایک ای میل بھیجی، جس میں تاوان نہ دینے کی صورت میں قتل کی دھمکی دی گئی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ملزمان کو ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو سے گرفتار کر کے بھارت لایا گیا۔واضح رہے کہ رِنکو نے بھارت کی جانب سے اپنا ڈیبیو 18 اگست 2023 کو آئرلینڈ کے خلاف کیا تھا۔ وہ اب تک بھارت کی جانب سے 2 ون ڈے اور 34 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیل چکے ہیں۔