پاکستان ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ سیریز، پاکستان ٹیم نے قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا

جمعرات 9 اکتوبر 2025 21:36

پاکستان ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ سیریز، پاکستان ٹیم نے قذافی اسٹیڈیم میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) پاکستان ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ سیریز کے سلسلے میں پاکستان ٹیم نے قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی ٹیم نے 3 گھنٹے تک پریکٹس سیشن میں حصہ لیا،کوچز نے کھلاڑیوں کو مختلف ڈرلز کرائیں۔وارم اپ سیشن کے بعد کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی بھرپور مشقیں کیں۔ساؤتھ افریقہ اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 12 اکتوبر سے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا