آزاد کشمیر پولیس اپنے فرائض منصبی کی انجام دہی میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی،سپرنٹنڈنٹ پولیس جہلم ویلی

منگل 7 اکتوبر 2025 14:10

جہلم ویلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2025ء) حالیہ احتجاج کے دوران آزاد کشمیر بھر میں ڈیوٹی سر انجام دیتے ہوئے شہید ہونے والے پولیس آفیسران کے ایصال ثواب کے لیے تھانہ پولیس سٹی ہٹیاں بالا کی مسجد میں قرآن خوانی کے بعد دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

منعقدہ تقریب میں سید عباس علی سپرنٹنڈنٹ پولیس جہلم ویلی، محترمہ بینش جرال ڈپٹی کمشنر، عبدالخالق ڈی ایس پی صدر مقام،محمد شفیق ڈی ایس پی لیپا،سجاد احمد پی ڈی ایس پی، ایس ایچ او تھانہ سٹی و دیگر آفیسران پولیس نے شرکت کی۔

ملک میں بحالی امن عامہ کے لیے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرنے والے پولیس آفیسران کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ آئیندہ بھی آزادکشمیر پولیس اپنے فرائض منصبی کی انجام دہی میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔تقریب میں زخمی ہونے والے پولیس آفیسران کی جلد صحت یابی کے لیے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں۔