سعودی عرب اورہنگری وزرا کی ملاقات، دو معاہدوں پر دستخط

دونوں وزرا کامشترکہ دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال

منگل 7 اکتوبر 2025 14:22

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2025ء) سعودی نائب وزیرخارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی سے کویت میں ہنگری کے وزیرخارجہ اور تجارت پیٹر سیجارٹو نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات، مشترکہ مفادات کی تکمیل کیلئے ان کی سپورٹ اور انہیں مضبوط بنانے کے طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا۔دونوں وزرا نے مشترکہ دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔سفارتی اور خصوصی پاسپورٹ ہولڈز کو شارٹ سٹے ویزے سے استثنی دینے، پرنس سعود الفیصل انسٹی ٹیوٹ فار ڈپلومیٹک سٹیٹیز اور ہنگری کی سفارتی اکیڈمی کے درمیان مشترکہ تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :