ًکوہلو، موجودہ دور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کے باعث سولر پینل کی فراہمی ایک ریلیف سے کم نہیں

منگل 7 اکتوبر 2025 22:42

-کوہلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اکتوبر2025ء) وڈیرہ سفر خان کے عوام دوست اقدام کی عوامی تعریف ماوندیوسی تھدڑی کے فنڈ سے وڈیرہ سفر خان کی خصوصی ہدایات پر آج ماوند سٹی میں عوام میں سولر پینل تقسیم کیے گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بڑی تعداد میں شہری موجود تھے جنہوں نے وڈیرہ سفر خان کے اس عوامی فلاحی اقدام کو سراہاعوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کے باعث سولر پینل کی فراہمی ایک ریلیف سے کم نہیں۔

انہوں نے وڈیرہ سفر خان اور یو سی چیرمین وڈیرہ شکر خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے نہ صرف عوامی مسائل میں کمی آئے گی بلکہ حکومت پر عوام کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوگا۔ انتظامیہ کے مطابق یہ پروگرام علاقے میں ترقیاتی منصوبوں کے سلسلے کی ایک کڑی ہے، اور مستقبل میں مزید عوامی سہولتوں کے منصوبے بھی شروع کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :