وائس چانسلر کے آئی یو سے ڈائریکٹر جنرل ایجوکیشن کی ملاقات،تعلیم کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

منگل 7 اکتوبر 2025 20:50

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2025ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ سے محکمہ تعلیم گلگت بلتستان کے ڈائریکٹر جنرل ایجوکیشن فیض اللہ لون نے ملاقات کی۔ شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق ملاقات میں تعلیمی شعبے میں باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنے اور علاقائی سطح پر تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ڈائریکٹر جنرل فیض اللہ لون نے وائس چانسلر کو گلگت بلتستان کے کالجوں اور سکولوں میں جاری تعلیمی پروگراموں اور چیلنجز کے بارے میں آگاہ کیا۔ وائس چانسلر کے آئی یو نے ملاقات کے دوران جامعہ قراقر م کی جانب سے جاری تعلیم وتحقیقی کی تفصیلات شیئر کیں۔ وائس چانسلر نے کہاکہ ہم گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو عالمی معیار کی تعلیم فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور اس ملاقات سے نئے مواقع پیدا ہوں گے جو علاقائی ترقی میں معاون ثابت ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :