نسٹ کے محققین نے کسانوں کیلئے جدید اور مربوط ڈیجیٹل پلیٹ فارم "پاک ایگری" متعارف کروا دیا

منگل 7 اکتوبر 2025 20:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2025ء) نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے محققین نے پاکستان کے کسانوں کے لیے ایک جدید اور مربوط ڈیجیٹل پلیٹ فارم "پاک ایگری" متعارف کروا دیا ہے جو زراعت کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

(جاری ہے)

یہ پلیٹ فارم اردو اور انگریزی زبانوں میں دستیاب ہے اور چھوٹے بڑے تمام کسانوں کے لیے یکساں مفید ہے۔ پاک ایگری کے ذریعے کسان زمین کی جانچ، سیٹلائٹ میپنگ، گندم کی بیماریوں کی شناخت، مرچ کی پیداوار کا تخمینہ، خودکار جڑی بوٹیوں کی پہچان اور دیگر کئی اہم زرعی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ منصوبہ زرعی ترقی، پائیدار کاشتکاری اور ٹیکنالوجی کے امتزاج کی ایک شاندار مثال ہے۔