سیشن جج وسیم الرحمان خان خاکوانی کی خدمات وفاقی حکومت کے سپرد

وسیم الرحمان کو خصوصی عدالت سنٹرل ملتان میں جج تعینات کر دیا گیا

منگل 7 اکتوبر 2025 21:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے سیشن جج وسیم الرحمان خان خاکوانی کی خدمات وفاقی حکومت کے سپرد کردیں ، سیشن جج وسیم الرحمان کو خصوصی عدالت سنٹرل ملتان میں جج تعینات کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی حکومت نے ان کی تعیناتی ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر بطور جج خصوصی عدالت سنٹرل ملتان ان کی موجودہ تنخواہ اور سکیل پر تین سال کیلئے یا اگلے احکامات تک جو بھی پہلے ہو منظور کر لی ہے۔وسیم الرحمان خان خاکوانی کو 10 اکتوبر تک اپنی نئی ذمہ داری کا چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔