مئیر میونسپل کارپوریشن پنجگور شکیل احمد قمبرانی سے انکے دفتر میں مختلف شخصیات اور طلبہ کی ملاقات اپنے مسائل پیش کیے

منگل 7 اکتوبر 2025 21:15

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2025ء) مئیر میونسپل کارپوریشن پنجگور شکیل احمد قمبرانی سے انکے دفتر میں مختلف شخصیات اور طلبہ کی ملاقات اپنے مسائل پیش کیے جس پر مئیر میونسپل کارپوریشن پنجگور شکیل احمد قمبرانی نے وفود کو مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرایا اور کہا کہ ایک عوامی نمائندے کی حیثیت سے اپنے لوگوں کی خدمت کو اپنی زمہ داری سمجھ کر انکے مسائل کے حل کو اولین ترجیح دیتا ہوں مئیر میونسپل کارپوریشن شکیل احمد قمبرانی نے مذید کہا کہ ہمارے دروازے پنجگور کے عوام کے لیے ہر وقت کھلے رہتے ہیں شہری کارپوریشن کے دفتر کو اپنا اثاثہ سمجھیں اور انکے جو مسائل کارپوریشن سے کنسرنڈ ہوتے ہیں وہ اکر ان مسائل کی نشاندہی کریں تاکہ عوام کی تجاویز اور آرا کو شامل کرکے مسائل کا دیرپا حل نکالا جاسکے مئیر میونسپل کارپوریشن نے طلبہ پر بھی زور دیا کہ وہ اپنی تعلیم پر فوکس کریں علم سے مالا مال قومیں ہمیشہ کامیابیاں سمیٹتی ہیں آج ہم اگر ترقی یافتہ معاشروں پر نظر ڈالتے ہیں تو انکی ترقی میں باعلم اورہنرمند افراد کا کردار ہے لہذا فارغ ٹائم میں بھی کتاب کو فوقیت دیں کتاب سے محبت کامیابیوں کی کنجی ہے اس موقعے پر ڈپٹی مئیر عبدالباقی بلوچ کونسلر عبدالحی بلوچ کونسلر خالقداد، کونسلر قادرداد ،معروف شخصیت حاجی مقبول احمد ملازئی ،محمد طیب اور دیگر معتبرین بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :