oمیرپورخاص، نائٹ اسپورٹس فیسٹیول میں لڈو کے دلچسپ مقابلے

ژ* ایسے ایونٹس سے نہ صرف مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کو فروغ ملتا ہے ، شرکاء

بدھ 8 اکتوبر 2025 03:20

lمیرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اکتوبر2025ء) نائٹ اسپورٹس فیسٹیول میں لڈو کے دلچسپ مقابلے ہوئے اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ کی جانب سے زیراہتمام یوتھ اسپورٹس کمیٹی کے تعاون سے میرپورخاص نائٹ اسپورٹس فسٹیول کے دوسرے روز لڈو کے سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے منعقد ہوئے اس موقع پر نوجوانوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور کھلاڑیوں کو بھرپور انداز میں سپورٹ کیا شرکائ نے کہا کہ ایسے ایونٹس سے نہ صرف مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کو فروغ ملتا ہے بلکہ نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا مواقعے بھی فراہم ہوتے ہیں فسٹیول کے دوران جیتنے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں کو داد و تحسین سے نوازا گیا جبکہ منتظمین نے اعلان کیا کہ کھیلوں کے مزید ایونٹس بھی انعقاد ہوں تاکہ میرپورخاص کے عوام کو صحت مند تفریح میسر آ سکے۔

متعلقہ عنوان :