ایف آئی بی اے کا ویمنز باسکٹ بال ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز کے گروپس کا اعلان

بدھ 8 اکتوبر 2025 08:30

برن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) انٹرنیشنل باسکٹ بال فیڈریشن (ایف آئی بی اے )نے خواتین کے عالمی کپ باسکٹ بال 2026 کے کوالیفائنگ ٹورنامنٹس کے لئے گروپس کا اعلان کر دیا۔ شنہواکے مطابق یہ ٹورنامنٹس 11 سے 17 مارچ 2026 کے دوران چار مختلف شہروں میں منعقد ہوں گے۔ورلڈ کپ کی میزبانی جرمنی کے شہر برلن میں 4 سے 13 ستمبر 2026 کے دوران کی جائے گی، جہاں دنیا بھر سے 16 ٹیمیں ٹائٹل کے لیے پنجہ آزمائی کریں گی۔

امریکہ، چین،سپین اور دیگر بڑی ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی۔دفاعی چیمپئن امریکہ کو سان خوآن، پیورٹو ریکو میں ہونے والے گروپ میں سپین اور اٹلی جیسے مضبوط حریفوں کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ دوسری جانب گزشتہ ایڈیشن کی رنر اپ چین اپنی میزبانی میں ووہان میں بیلجیم اور برازیل کے خلاف کھیلے گی۔

(جاری ہے)

دیگر دو کوالیفائنگ گروپس لیون-ویلوربان، فرانس اور ستنبول، ترکیہ میں منعقد ہوں گے۔

ڈرا کی تقریب میں جرمن قومی ٹیم کی سٹار کھلاڑی میری گیولچ اور فرانس کی سابق کپتان اینڈی مییام نے شرکت کی۔کوالیفائنگ گروپس کی ترتیب کے مطابق ووہان، چین میں مالی،جنوبی سوڈان،برازیل،بیلجیم،جمہوریہ چیک اور چین کو رکھا گیا ہے ،اسی طرح لیون ویلوربان، فرانس میں کولمبیا،فلپائن،جرمنی،جنوبی کوریا،فرانس اورنائیجیریا کو سان خوآن، پیورٹو ریکو میں نیوزی لینڈ،پیورٹو ریکو،امریکہ،سینیگال،اٹلی اورسپین شامل ہیں جبکہ ستنبول، ترکیہ میں ہنگری،ترکیہ،ارجنٹائن،آسٹریلیا،کینیڈا اور جاپان شامل ہیں۔