سعودی وزیر خارجہ کو مصری ہم منصب کا مکتوب موصول

بدھ 8 اکتوبر 2025 10:20

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کو مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدرعبدالعاطی کا مکتوب موصول ہوا ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مکتوب دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات، تمام شعبوں میں ان کی سپورٹ اور انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں سے متعلق ہے۔ نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید الخریجی سے وزارت خارجہ کے ہیڈ کوار میں مصری سفیر ایھاب ابو سریع نے ملاقات کی اور مکتوب حوالے کیا۔اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :