
مصنوعی ذہانت کے باعث دنیا اہم مرحلے میں داخل ، خودکار طریقوں، معاشی ترقی اور سائنسی دریافت میں اہم مواقع سامنے آ رہے ہیں،سعودی حکام
بدھ 8 اکتوبر 2025 10:20
(جاری ہے)
سٹڈی میں مصنوعی عمومی ذہانت کے بنیادی تصورات کو گہری تنقیدی نگاہ سے دیکھا گیا ہے اور سٹڈی اس کی گورننس کے انیشی ایٹوزکی چھان بین بھی کرتی ہے۔سٹڈی میں سعودی عرب سمیت پوری دنیا میں مصنوعی عمومی ذہانت کے فریم ورکس تیار کرنے کے لیے جاری کوششوں پر زور دیا گیا ہے۔
اس سٹڈی کے مطابق مصنوعی عمومی ذہانت سے توقع کی جا سکتی ہے کہ وہ انسانوں ہی کی طرح کام سر انجام دے گی جس سے فوری ترقی کے ساتھ ساتھ مناسب ضابطوں کے موجود نہ ہونے پر تشویش میں اضافہ ہوا ہے۔ماہرین کہتے ہیں کہ اگر درست حکمتِ عملی کی رہنمائی حاصل ہو تو مصنوعی عمومی ذہانت، سائنسی اختراع اور معاشی خوشحالی کی راہ میں حائل میں رکاوٹوں پر قابو پایا جا سکتا ہے اور اہم دریافتیں سامنے آ سکتی ہیں۔ امریکا میں ’اوپن اے آئی کے سٹریٹجک پراجیکٹ‘ میں اہم سرمایہ کاری ظاہر کرتی ہے کہ اس سلسلے میں دنیا میں سنجیدگی اور پختہ عزم میں اضافہ ہوا ہے اور مصنوعی عمومی ذہانت کی ترقی کے لیے تقریباً پانچ سو ارب ڈالر مختص کیے گئے ہیں۔سٹڈی میں ’آرٹیفیشل نیرو انٹیلی جنس‘ اور ’آرٹیفیشل سُپر انٹیلی جنس‘ کے ساتھ مصنوعی عمومی ذہانت کی درجہ بندی کی گئی ہے۔سٹڈی میں ضابطے بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے اور کہا گیا کہ چونکہ مصنوعی عمومی ذہانت کا کوئی مخصوص فریم ورک موجود نہیں اور ضابطوں کے لیے عالمی اپروچ مختلف انداز کی ہے اس لیے مشترکہ تعاون اور مِل جُل کر کوششوں کے ذریعے اس مسئلے کو حل کیا جانا چاہیے۔مصنوعی عمومی ذہانت کے بھرپور طریقے سے دنیا کے سامنے آنے کے بارے میں ماہرین مختلف پیش گوئیاں کر رہے ہیں۔ کچھ کا کہنا ہے مصنوعی عمومی ذہانت مکمل شکل میں 2030 تک دنیا میں چھا جائے گی جبکہ دیگر ماہرین کا خیال ہے کہ ایسا 2040 اور 2060 کے درمیان ہی ممکن ہو سکے گا۔سٹڈی میں نوٹ کیا گیا کہ سعودی عرب میں جدید ڈیجیٹل انفراسٹرکچر موجود ہے اور مملکت، عالمی ٹرینڈز سے ہم آہنگ ہو کر ضابطوں کے لیے فریم ورکس کی تیاری میں متحرک اور مستعد ہے تا کہ مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجیز کے محفوظ اور ذمہ دارانہ استعمال کو فروغ دیا جا سکے،اس طرح کے اقدمات سے سعودی عرب کے مصنوعی ذہانت کے امکانات کو بروئے کار لانے کے پختہ ارادے کا اظہار بھی ہوتا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
حماس اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، منصوبے کے پہلے مرحلے پر دستخط
-
مذاکرات میں یرغمالیوں اورقیدیوں کی فہرست کا تبادلہ کیا جا چکا ہے‘ حماس
-
وہ سیرپ جس کے باعث بچوں کی اموات ہوئیں، وہ کسی دوسرے ممالک کو برآمد کیا گیا تھا یا نہیں
-
سعودی عرب ، آجر و اجیر کے حقوق کے تحفظ کیلئے جدید نظام متعارف
-
دبئی ایئر شو ، منتظمین کا اسرائیلی کمپنیوں کو شریک نہ کرنے کا اعلان
-
سعودی ولی عہد سے اردن کے فرمانروا کا ٹیلی فونک رابطہ
-
امریکا کا پاکستان کو جدید فضائی میزائل فروخت کرنے کا فیصلہ
-
سعودی عرب میں گیارہویں موسمیاتی کنٹرول کانفرنس شروع
-
ٹرمپ کا رواں ماہ آسیان اجلاس میں شرکت کا امکان
-
امریکی یہودیوں میں اسرائیلی مخالفت بڑھ گئی ،60 فیصد غزہ پر حملے کے مخالف
-
برطانیہ ،ایک آئی فون نے چوری شدہ فونز اسمگل کرنے والے گینگ تک پہنچا دیا
-
اسرائیل میں نیتن یاہو حکومت کیخلاف احتجاج، یرغمالیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.