پاکستان میں امن و استحکام کے لئے غیر قانونی افغان مہاجرین کی واپسی ناگزیر

بدھ 8 اکتوبر 2025 10:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) پاکستان میں امن و استحکام کیلئے غیر قانونی افغان مہاجرین کی واپسی ناگزیرہے،اب تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی تعداد 1,447,709 تک پہنچ چکی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے گزشتہ پانچ دہائیوں سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر لاکھوں افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کی،دوحہ معاہدے کے بعد افغانستان سے تمام غیر ملکی افواج کا انخلا ہوا اور خانہ جنگی کا خاتمہ ہوا، افغان مہاجرین کا پاکستان میں رہنے کے لیے اب کوئی جواز باقی نہیں رہا، شواہد سے ثابت ہے کہ افغان پناہ گزینوں کے کچھ عناصر پاکستان میں دہشتگردی اور دیگر جرائم میں ملوث ہیں، پاکستان نے غیر قانونی افغان مہاجرین کی واپسی کیلئے تمام تر سہولیات فراہم کی ، اب تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی تعداد1,447,709 تک پہنچ چکی ہے، ستمبر 2023سے جاری افغان مہاجرین کی واپسی کے عمل کیلئے 31اگست2025کی ڈیڈلائن مقرر کی گئی تھی، پاکستان میں اب بھی تقریباً 40لاکھ سے زیادہ غیر قانونی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈر مہاجرین مقیم ہیں، غیر قانونی طور پر مقیم اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ، دیگر خودمختار ممالک کی طرح پاکستان کو اپنے قومی مفادات، امن اور داخلی استحکام کو یقینی بنانے کاحق  حاصل ہے۔