لاہور ہائیکورٹ، سرکاری ہسپتالوں میں ریبیز کی ویکسین دستیاب نہ ہونے کیخلاف درخواست چیف جسٹس کو ارسال

بدھ 8 اکتوبر 2025 11:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فیصل زمان نے کتے کے کاٹنے (ریبیز) کی ویکسین سرکاری ہسپتالوں میں دستیاب نہ ہونے کے خلاف دائر درخواست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ارسال کر دی۔

(جاری ہے)

عدالت نے نشاندھی کی کہ اس نوعیت کی درخواست پہلے سے ہی دوسرے بینچ میں زیر سماعت ہے لہذا یہ درخواست متعلقہ بینچ کو بھیجی جائے۔درخواست ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ایڈووکیٹ محمد اظہر صدیق کے توسط سے دائر کی گئی۔