چیچہ وطنی،اسسٹنٹ کمشنر نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے صفائی ستھرائی کے کاموں کا جائزہ لیا

بدھ 8 اکتوبر 2025 12:23

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی جاوید ممتاز لکھویرا نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے صفائی ستھرائی کے کاموں کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان میونسپل کمیٹی کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران اور دیگر سٹاف کو ہدایت کی کہ شہر کی تمام شاہراہوں،گلی محلوں کی صفائی ستھرائی،نکاسی آب اور کوڑا کرکٹ اٹھانے کا کام روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھا جائے اور صفائی پر مامور عملے کی حاضری چیک کی جائے، انہوں نے مزید کہا صفائی ستھرائی کے کاموں میں کسی قسم کی غفلت اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائیگی۔\378

متعلقہ عنوان :