نوشہرہ ورکاں، ڈوگرانوالا میں رقم مانگنے پر شہری پر بہیمانہ تشدد ملزمان فرار، مقدمہ درج

بدھ 8 اکتوبر 2025 12:23

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) پنچایت کے فیصلے کے بعد پیسے مانگنے پر چھ افراد نےشہری پر درخت سے باندھ کر بہیمانہ تشدد کیا، تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں ڈوگرانوالا ملیاں میں لین دین کے تنازع پر چھ افراد نے بابر علی نامی شخص کو درخت سے باندھ کر شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔بابر علی کا اپنی قریبی عزیزہ سے لین دین چل رہا تھا۔

پنچایت کے فیصلے کے مطابق 35 ہزار کی رقم بابر علی کو ادا کی جانی تھی۔

(جاری ہے)

جب وہ رقم لینے گیا تو مخالف فریق کے چھ افراد دلاور، طاہر ،سنی، فیاض، قیصر اور ایک خاتون عزیزہ نے حملہ کر دیا۔ملزمان نے بابر علی پر ڈنڈوں اور دیگر دستی ہتھیاروں سے تشدد کیا،بھاگنے کی کوشش پر رسے سے باندھ کر موٹر سائیکل کے ذریعے گھسیٹا اور بعد ازاں درخت کے ساتھ باندھ کر مار پیٹ کرتے رہے۔ بابر کے مطابق ملزمان نے کپڑے سے اس کا گلا گھونٹنے کی بھی کوشش کی۔معاملے کی نزاکت کو بھانپتے ہوئے اہلِ دیہہ نے پولیس کو کال کی تو ملزمان موقع سے فرار ہو گئے جبکہ بابر علی کو بے ہوشی کی حالت میں مسجد کی دیوار کے ساتھ بٹھا کر چھوڑ گئے۔ پولیس نے مضروب کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔\378

متعلقہ عنوان :