فیسکو کا مختلف علاقوں میں بجلی بندش کے شیڈول کا اعلان

بدھ 8 اکتوبر 2025 13:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) نے برقی لائنوں کی ضروری مرمت،توسیع و تبدیلی اور گرڈ سٹیشنزپرفوری نوعیت کی ضروری مرمت کے کاموں کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی بندش کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

فیسکوکے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان سعید رضا نے بتایا ہے کہ9اکتو برکو صبح ساڑھے سات سے دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک132کے وی مرید والا گرڈسٹیشن کے لسوڑی، سونڈھ، دریابل، (حسین پور)بنگلہ، ٹھیکر یوالا(ماموں کانجن)، اسلم شہید فیڈر132کے وی جھنگ روڈگرڈسٹیشن کے افغان آباد،گلبرگ،محمد پورہ،علی ہاؤسنگ،لیاقت آباد فیڈر132کے وی منجھلہ باغ گرڈسٹیشن کے راوی کلر والا،المشتاق،وراثت فیڈر،صبح ساڑھے نو سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک132کے وی ماموں کانجن گرڈسٹیشن کے غوثیہ کالونی،ماموں کانجن سٹی،خدایار،الاول،بنگلہ،خواجہ حبیب اللہ،المشتاق فیڈر132کے وی منجھلہ باغ گرڈسٹیشن کے شیرازہ،راوی،پیر صلاح الدین،ٹی ایس ایم ایل،ظفر چوک،شوگر ملز،کھدر والا،کنجوانی،کلر والا،الوراثت فیڈر ،صبح ساڑھے آٹھ سے دوپہر ایک بجے تک132کے وی ماموں کانجن گرڈسٹیشن کے غوثیہ کالونی،ماموں کانجن سٹی،خدایار،الاول،بنگلہ،خواجہ حبیب اللہ،المشتاق فیڈر132کے وی منجھلہ باغ گرڈسٹیشن کے شیرازہ،راوی،پیر صلاح الدین،ٹی ایس ایم ایل،ظفر چوک،شوگر ملز،کھدر والا،کنجوانی،کلر والا،الوراثت فیڈر، صبح7سے دوپہر 12 بجے تک132کے وی یونیورسٹی گرڈسٹیشن کے صدر بازار،اقبال ٹاؤن،اعجاز ٹاؤن،راجہ چوک قدرت آباد فیڈر،صبح ساڑھے سات سے دوپہر12بجے تک66کے وی اولڈتھرمل گرڈسٹیشن کے مرافکو فیڈر،10اکتوبر کوصبح ساڑھے سات سے دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک132کے وی سمندری روڈ گرڈسٹیشن کے روشن والا، امین آباد،نواباں والا،نثار کالونی،گلشن اقبال کالونی،مسعود آباد،مجاہد آباد،پیپسی،سمن آباد،مظفر کالونی،گورنمنٹ جنرل ہسپتال،احمد نگر،برکت پورہ،فلکو ٹیکسٹائل،سمندری روڈ،ڈی ٹائپ،کوریاں روڈ،الفیصل،نیو اقبال کالونی،ایم علی سٹریٹ، ایم جی ایم،چناب گارڈن،فور سیزن میانی،نیاموآنہ،الیاس گارڈن،دسوہہ،لائل پور گیلریا ٹو،ڈیفنس پیراڈائز فیڈرسے بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔