ہری پور، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقہ این اے 18 میں انتخابی شیڈول جاری کر دیا

بدھ 8 اکتوبر 2025 13:12

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقہ این اے 18ہری پور میں انتخابی شیڈول جاری کر دیا۔ 15 سے 17 اکتوبر تک امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کروا سکتے ہیں۔18 اکتوبر کو امیدواروں کے ناموں کی لسٹ جاری کی جائے گی۔22 اکتوبر کو امیدواروں کے کاغذات کی سکروٹنی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

4 نومبر کو امیدواروں کی حمتی لسٹ شائع کی جائے گی۔5 نومبر کو امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکے گئے۔6 نومبر کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کیے جائیں گئے۔23 نومبر کو حلقہ میں پولنگ ہو گی، حلقہ این اے 18 میں پاکستان مسلم لیگ ن کی طرف سے بابر نواز خان اور پاکستان تحریک انصاف سے ابھی تک کوئی بھی نام سامنے نہیں آیا ۔\378