نوشہرہ ورکاں، فٹ بال کےانڈر 16 کھلاڑیوں کا شاندار میچ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ، تحصیل سپورٹس آفیسر

بدھ 8 اکتوبر 2025 13:12

نوشہرہ ورکاں، فٹ بال  کےانڈر  16 کھلاڑیوں کا  شاندار میچ دیکھ کر بہت خوشی ..
نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) نوشہرہ ورکاں شہر میں فٹ بال کا مستقبل روشن ہے ۔انڈر 16 کھلاڑیوں کا میچ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔گراس روٹ لیول پر فٹبال کےفروغ کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار تحصیل سپورٹس آفیسرتنویر عباس نے پہلے انڈر 16 ڈیپارٹمنٹل فٹبال میچ کے دوران کیا۔ اس موقع پر ہیڈشعبہ سپورٹس نوشہرہ ورکاں پریس کلب ارشاد نجم نے کہا ہم تحصیل سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں کھیلوں کے فروغ کیلئے تعاون کریں گے۔

تنویر عباس نے نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس عمر میں ان کا جذبہ، مہارت اور ٹیم ورک دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر نوجوانوں کو مناسب مواقع، سہولیات اور رہنمائی فراہم کی جائیں تو وہ بین الاقوامی سطح پر نوشہرہ ورکاں کا نام روشن کر سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

تحصیل سپورٹس آفیسر نے کہا کہ کھیل کے میدان آباد ہونے سے نہ صرف نوجوانوں کی جسمانی صحت بہتر ہوتی ہے بلکہ ان میں نظم و ضبط، تحمل اور ٹیم اسپرٹ بھی پروان چڑھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور مقامی انتظامیہ کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری، کوچنگ کیمپوں کے انعقاد اور مقامی ٹیلنٹ کو ابھارنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے اس موقع پر میاں ارشد صدر عابد آباد ایف سی ۔میاں عرفان سیکرٹری عابد آباد ایف سی ،آرگنائزر میچ قمر عباس رضا جنرل سیکرٹری المصطفےٰ سپورٹس اینڈ کلچر،پروفیسر منور ہیڈ کوچ شاہین ایف سی۔ میاں تنو یر منیجر انڈر16،قاسم شاہ وائس کیپٹن اور دیگر بھی موجود تھے۔\378

متعلقہ عنوان :