عامر کی ٹیم میں واپسی کے لیے میں لڑا تھا، وقار یونس

بابر اعظم میڈیا کی باتوں پر دھیان نہ دیں اور خاص طور پر سوشل میڈیا سے دور رہیں : سابق کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 8 اکتوبر 2025 13:23

عامر کی ٹیم میں واپسی کے لیے میں لڑا تھا، وقار یونس
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 8 اکتوبر 2025ء ) سابق کپتان وقار یونس کا کہنا ہے کہ محمد عامر کی ٹیم میں واپسی کے لیے میں لڑا تھا۔ 
53 سالہ سابق کوچ و کپتان وقار یونس نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور قومی کھلاڑیوں کو مفید مشورے بھی دیے۔ 
انہوں نے کہا کہ جب محمد عامر نے فکسنگ کیس میں سزا بھگت لی تو ان کی عمر تھی اور ٹیم میں واپسی کی باتیں ہورہی تھیں۔

 
وقار یونس نے کہا کہ اس وقت میں کوچ تھا اور اظہر علی، محمد حفیظ ان کی ٹیم میں واپسی کے خلاف تھے لیکن نے ان کے لیے پی سی بی میں فائٹ کی تھی۔
سابق کوچ نے کہا کہ محمد عامر کی واپسی ہوئی اور انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن 2016ء کے بعد جب میں کوچ بنا تو انگلینڈ کے دورے میں ان کی کارکردگی بہتر نہیں تھی اور ہمارے پاس نوجوان فاسٹ بولر شاہین آفریدی، حارث رؤف بھی آگئے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی کوچ کسی کھلاڑی کا کیریئر تباہ نہیں کرسکتا، عمر اکمل اور احمد شہزاد کا اگر میں نے کیریئر تباہ کیا ہے تو وہ میرے جانے کے بعد کوئی نہیں کھیل سکے۔ 
سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ کسی لڑکے کی فارم نہیں ہے تو وہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر اپنی فارم بحال کرسکتا ہے اور وہ کھلاڑی بڑا نام ہوتے ہیں ان کی کارکردگی ڈومیسٹک میں بھی سب کی نظروں میں ہوتی ہے اور وہ پھر ٹیم میں واپس آجاتے ہیں۔ 
وقار یونس نے بابر اعظم کو مشورہ دیا کہ وہ میڈیا کی باتوں پر دھیان نہ دیں اور خاص طور پر سوشل میڈیا سے دور رہیں۔