شہید امین خان لالا فٹ بال ٹورنامنٹ میں اقبال ڈینجر کلب مٹہ نے کامیابی حاصل کرلی

بدھ 8 اکتوبر 2025 12:56

شہید امین خان لالا فٹ بال ٹورنامنٹ میں اقبال ڈینجر کلب مٹہ نے کامیابی ..
سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2025ء) انتظار فٹ بال کلب بلو گرام سوات کے زیر اہتمام جاری شہید امین خان لالا فٹ بال ٹورنامنٹ میں اقبال ڈینجر کلب مٹہ نے ملک الیون درشخیلہ کلب کو ہرا کر اگلے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز بلوگرام فٹ بال گراونڈ سوات میں جاری ٹورنامنٹ کا ایک اہم میچ اقبال ڈینجر مٹہ اور ملک الیون درشخیلہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں اقبال ڈینجر مٹہ نے ملک الیون درشخیلہ کو 12 گول سے ہرا کر اگلے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔

کھیل کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں 11 گول سے برابر رہیں۔ دوسرا ہاف ختم ہونے سے چند منٹ قابل اقبال ڈینجر مٹہ کی نے گول کرکے مقابلہ 1-2 گول کر دیا جو مقررہ وقت تک جاری رہا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر سیاب خان کے علاوہ شائقینِ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ میچ کمشنر کے فرائض امجد خان نے جبکہ ریفریز کے فرائض نوید، مراد، طاہر خان اور وسیم، عبدالوہاب نے انجام دیئے۔ ٹورنامنٹ میں 60 سے زائد ٹیمیں ناک آٹ سسٹم پر حصہ لے رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :