فخر کو 10 سال ہوگئے ٹی ٹونٹی میں کب چلے گا؟، احمد شہزاد بابر اعظم کے بعد اوپنر پر بھڑک گئے

فخر کی 20 کی ایوریج ، 127 کا سٹرائیک ریٹ ہے، بیانیہ یہ بنایا ہوا ہے کہ جب چلے گا تو جتوا دیگا تو یہ کب چلے گا‘؟ : سابق کرکٹر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 8 اکتوبر 2025 13:58

فخر کو 10 سال ہوگئے ٹی ٹونٹی میں کب چلے گا؟، احمد شہزاد بابر اعظم کے بعد ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 8 اکتوبر 2025ء ) سابق کرکٹر احمد شہزاد نے قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان کے اسٹرائیک ریٹ پر سوالات اٹھا دیے۔
احمد شہزاد حال ہی میں ’جیو پوڈکاسٹ‘ میں شریک ہوئے جس دوران انہوں نے اپنے سپورٹس کیرئیر سمیت دیگر کرکٹرز کی پرفارمنس پر بھی بات کی۔ 
فخر زمان کی پرفارمنس پر بات کرتے ہوئے احمد شہزاد نے کہا کہ ’ فخر زمان نے چیمپئنز ٹرافی میں ایک میچ جتوایا، ون ڈے میں ان کی اچھی پرفارمنس ہے لیکن ٹی ٹونٹی میں فخر زمان کے کیا اسٹیٹس ہیں؟‘۔

 
انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کے مثبت اسٹیٹس دکھائے جاتے تھے لیکن جب ہم نے ان کے منفی اسٹیٹس دکھائے تو لوگوں نے کہا کہ ہم نے یہ اسٹیٹس تو دیکھے ہی نہیں ۔
سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ ’اسی طرح فخر زمان کیلئے کہا جاتا ہے جب چلے گا میچ جتوائے گا لیکن آپ بتائیں فخر کو 10 سال ہوگئے ٹی ٹونٹی میں یہ کب چلے گا؟ یہاں پسند نا پسند پر چیزیں چلتی ہیں، کون کس پی ایس ایل ٹیم میں ہے اور اس ٹیم کا پی سی بی میں کتنا عمل دخل ہے‘ ۔

(جاری ہے)

 
احمد شہزاد نے مزید بتایا کہ ’ہم نے فخر زمان کے اسٹیٹس پر بات کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ 20 کی ایوریج ہے، 127 کا اسٹرائیک ریٹ ہے، وہ اوپنر سیٹ نہیں ہوتے، چوتھے پر سیٹ نہیں ہوپاتے اور بیانیہ یہ بنایا ہوا ہے کہ جب چلے گا تو جتوا دے گا تو یہ کب چلے گا‘؟۔