سکریٹری تعلیم گلگت بلتستان اختر رضوی کا ڈسٹرکٹ انسپکٹر آف سکولز سکردو کا دورہ

بدھ 8 اکتوبر 2025 14:48

استور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) سکریٹری سکول ایجوکیشن گلگت بلتستان سید اختر رضوی نے ڈسٹرکٹ انسپکٹر آف سکولز سکردو اور ڈویژنل انجینئرز بلتستان کے ہمراہ سکردو کے مختلف سرکاری سکولوں کا تفصیلی دورہ کیا۔دورے کے دوران سیکریٹری نے اساتذہ کی حاضری چیک کی، تدریسی عمل کا بغور جائزہ لیا اور طلباء و طالبات سے تعلیمی سہولیات سے متعلق سوالات کیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے سکولوں میں جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا اور اس حوالے سے ڈویژنل انجینئرز بلتستان کو موقع پر ہی ضروری ہدایات جاری کیں۔سید اختر رضوی نے تعلیمی سہولیات اور سکولوں کے مختلف مسائل کے فوری حل کے احکامات دیے اور مجموعی طور پر طلباء و طالبات کی کارکردگی اور سکولوں میں دستیاب سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے مزید بہتر تعلیمی ماحول اور سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات بھی دیں۔دورے کے دوران سیکریٹری سکول ایجوکیشن نے ایس ایم سی ممبران اور مقامی عمائدین سے ملاقات کر کے ان کے مسائل اور تجاویز بھی سُنے۔\378