وہاڑی ،وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر وہاڑی میں سیلاب نقصانات کا سروے جاری

بدھ 8 اکتوبر 2025 16:41

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع وہاڑی میں سیلاب سے نقصانات کے تخمینے کے لیے سیلاب سے نقصان کا سروے جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع کے 21 موضع جات میں سروے مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ مزید 34 موضع جات میں عملہ فیلڈ میں موجود ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کے مطابق انسانی جانوں کے ضیاع، زخمی افراد، مکانات، فصلوں اور مویشیوں کے نقصانات کا تعین تصویری و دستاویزی شواہد کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔ سروے کے عمل میں محکمہ مال، زراعت، لائیو اسٹاک، پاک آرمی اور اربن یونٹ کے نمائندے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق سروے میرٹ، شفافیت اور بلاتفریق جاری ہے جبکہ حکومتِ پنجاب کمپنسیشن پیکج فلڈ 2025 کے تحت متاثرین کو ریلیف فراہم کرے گی۔\378