گورنر ہاوس پشاور میں انجمن ہلال احمر ضم اضلاع کی تقریب کا انعقاد

بدھ 8 اکتوبر 2025 16:41

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) گورنر ہاوس پشاور میں بدھ کے روز انجمن ہلال احمر ضم اضلاع کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔گورنر ہاوس پشاور تر جمان کے مطابق تقریب میں گورنر خیبرپختونخوا نے انجمن ہلال احمر ضم اضلاع کے زیرانتظام مختلف منصوبوں کا افتتاح کیا ۔گورنر خیبرپختونخوا نے تین ایمبولینسز، سولرازئشن اور واش منصوبوں، ٹیوب ویلز بحالی منصوبوں کا افتتاح کیا۔

گورنر خیبرپختونخوا نے تقریب میں ہائی جینز کٹس بھی تقسیم کئے۔ گورنر خیبرپختونخوا نے انجمن ہلال احمر ضم اضلاع کیجانب سے گورنر ہاوس میں لگائے گئے ایکٹیویٹی اسٹالز کا بھی معائنہ کیا ۔انجمن ہلال احمر ضم اضلاع کے چیئر مین عمران وزیر اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا کو خصوصی بر یفنگ دی گئی ۔

(جاری ہے)

بر یفنگ کے مطابق انجمن ہلال احمر ضم اضلاع کی جانب سے باجوڑ کے سیلاب متاثرین میں جلد امدادی رقوم تقسیم کی جائیں گی۔

گورنر خیبرپختونخوا کا قبائلی اضلاع میں جاری انسانی خدمات پر انجمن ہلال احمر ضم اضلاع کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کندی نے کہا کہ ہمیں متحد ہو کر دکھی انسانیت کی خدمت جاری رکھنی ہے،انسانی خدمت کے جذبہ، احساس اور خلوص کے بغیر کوئی ادارہ کامیاب نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ ہلال احمر نے اپنی کارکردگی سے ثابت کیا کہ وہ انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہے،انسانی خدمت کا جذبہ، حساس و ہمدردی ہی ہلال احمر کی اصل میراث ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میری ہدایات پر انجمن ہلال احمر کی دونوں برانچز نئے وژن اور نئے جذبے کے ساتھ آگے بڑھتی دکھائی دیں، قدرتی آفات کا مقابلہ کرنے میں ڈونرز اداروں کے تعاون کا شکرگزار ہوں۔انہوں نے کہا کہ حالیہ تباہ کن سیلاب کے بعد متاثرہ خاندانوں کی دوبارہ آبادکاری میں بھی ہلال احمر کا کردار نہایت اہم ہے۔