ّنامعلوم موٹر سائیکل سواروںکی فائرنگ‘ ایف جی ای ایچ اے کے ڈائریکٹر لینڈ احسان الٰہی قتل

بدھ 8 اکتوبر 2025 23:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اکتوبر2025ء) وفاقی گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ ای) کے ڈائریکٹر لینڈ احسان الٰہی کو بلیو ایریا میں موٹر سائیکل سواروںنے فائرنگ سے قتل کر دیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق دو موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں احسان الٰہی موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

ایف جی ای ایچ اے کے ترجمان نے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ ابتدائی طور پر لینڈ مافیا کی طرف سے ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ احسان الٰہی 2024 سے ایف جی ای ایچ اے میں بطور ڈائریکٹر لینڈ اپنی ذمہ داریاں بخوبی انجام دے رہے تھے اور ان کی محنت سے حال ہی میں ایف جی ای ایچ اے، ایس سی بی اے پی اور ڈی ایچ اے کے درمیان سہ فریقی معاہدہ مارگلہ آرچرڈ کا کامیابی سے انعقاد ہوا تھا۔ترجمان نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جلد از جلد اس واردات کے ملزمان کو گرفتار کریں تاکہ انصاف یقینی بنایا جا سکے۔