نواں کوٹ میں ٹریفک حادثہ، سات سالہ بچی جاں بحق

بدھ 8 اکتوبر 2025 23:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اکتوبر2025ء) نواں کوٹ کے علاقے نیازی اڈا پر افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں سات سالہ بچی جاں بحق ہو گئی۔

(جاری ہے)

ایدھی ترجمان کے مطابق ایک تیز رفتار ٹرالر نے معصوم بچی کو اس وقت کچل دیا جب وہ سڑک کنارے جا رہی تھی۔ حادثے کے نتیجے میں سات سالہ عائشہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ضروری کارروائی کے بعد لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے ٹرالر ڈرائیور کی تلاش اور حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔