کمشنر لاہور ڈویژن کی زیر صدارت اجلاس ، بابا گورونانک دیو جی کے 556 ویں جنم دن کی تقریبات کی تیاریوں کا جائزہ

بدھ 8 اکتوبر 2025 23:06

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) بابا گورونانک دیو جی کے 556 ویں جنم دن کی تقریبات کی تیاریوں کے سلسلہ میں کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان کی زیر صدارت ڈی سی کمیٹی روم ننکانہ میں اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فراز احمد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز سمیت تمام ضلعی اداروں کے سربراہان شریک تھے۔

ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو نے کمشنر لاہور کو بریفنگ میں بتایا کہ بابا گرونانک کی جنم تقریبات کا آغاز 3 نومبر کو ہوگا 5 نومبر تک جاری رہیں گی۔دنیا بھر سے ہزاروں سکھ یاتری جنم دن کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔جنم دن کی تقریبات میں 5 ہزار سے زائد افسران و ملازمین ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔

(جاری ہے)

گوردوارہ جنم استھان، ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او آفس میں کنٹرول رومز قائم ہونگے۔

کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتری ہمارے مہمان ہیں ، پرتپاک استقبال کریں گے۔تقریبات کے دوران سوئی گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ ہرگز نہ کی جائے۔ اس موقع پرانہوں نے اے پی سے خصوصی طور پر گفتگو کے دوران کہا کہ مذہبی منافرت پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔کمشنر لاہور مریم خان نے کہا کہ سکھ قوم نے انتظامات پر اظہار اطمینان کیا ہے۔ننکانہ صاحب امن کا گہوارہ ہے۔یہاں پر بسنے والوں کا مکمل اتفاق اور اتحاد ہے۔بعد ازاں کمشنر لاہور نے گوردوارہ استھان کا دورہ کیا ، تزئین و آرائش کے جاری کاموں کا جائزہ لیا۔سکھ رہنماﺅں کی جانب سے کمشنر لاہور کو سروپا بھی پہنایا گیا۔\378