سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی شکایت سیل برانچ عوام الناس کی خدمت میں کوشاں

بدھ 8 اکتوبر 2025 18:52

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2025ء) ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کے ویژن پر عمل پیرا سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی شکایت سیل برانچ عوام الناس کی خدمت میںکوشاں،گزشتہ ماہ موصول ہونیوالی شکایات میں سی95فیصد شکایات کا فوری ازالہ کیاگیا،94فیصد شہریوںنے شکایات کے فوری حل پر اطمینان کا اظہارکیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیر کے ویژن اور چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم کی زیر نگرانی راولپنڈی ٹریفک پولیس کی شکایت سیل برانچ عوام الناس کی خدمت میںمصروف عمل ۔

انچارج شکایات سیل برانچ انسپکٹر عدیل شیراز کے مطابق گزشتہ ماہ ٹریفک پولیس کو مختلف نوعیت کی209 شکایات موصول ہوئیں جن پر فوری نوٹس لیتے ہوئے 198شکایت جبکہ 11شکایات پر انکوائری کی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

شکایات کے فوری حل پر94فیصد شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا ۔ انچارج شکایت سیل برانچ انسپکٹر عدیل شیراز کا کہنا تھا کہ شکایت کے حوالے سے ہمارا کام اس وقت تک مکمل نہیں ہوتا جب تک شکایت کنندہ مطمین نہیں ہو جاتا ۔

اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم کاکہنا تھا کہ عوام الناس کیلئے ہیلپ لائن سروس 051 9274843بھی مہیا کی گئی ہے جس پر موصول ہونیوالی شکایات اس کے بروقت ازالہ اور ٹریفک کے حوالے سے بھر پور رہنمائی بھی فراہم کی جاتی ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالی نے ہمیں عوام الناس کی خدمت کے لیے منتخب کیا ہے ان کی شکایات کو فوری طور پر حل کرنا ہمارا فرض ہے ۔شکایات کے فوری ازالہ سے شکایات کنندگان کا پولیس کے لیے مثبت تاثر اجاگر ہوتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :