لسبیلہ یونیورسٹی اف ایگریکلچر ہونہار طلبا و طالبات نےوائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالمالک ترین سے ملاقات کی

بدھ 8 اکتوبر 2025 19:05

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) لسبیلہ یونیورسٹی اف ایگریکلچر، واٹر میرین سائنسز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ہونہار طلبا و طالبات نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالمالک ترین سے ملاقات کی۔اس موقع پر رجسٹرار ڈاکٹر بالاچ رشید ،فنانشل ایڈ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محب اللہ کاکڑ اور ڈپٹی ڈائریکٹر حاجی فیاض حسین بھی موجود تھے۔

وائس چانسلر نے طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی محنت اور لگن قابلِ تحسین ہے ،آپ روشن مستقبل کے معمار ہیں، اقوام کی ترقی کا دارومدار تعلیم پر ہے، شاندار CGPA حاصل کرنا ایک بڑی کامیابی ہے ،تعلیم میں دلچسپی اور مستقل مزاجی لائقِ داد ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ کی تعلیمی کارکردگی نہ صرف آپ کے والدین بلکہ ادارے کے لیے بھی فخر کا باعث ہے ،آپ کی کامیابی دوسروں کے لیے مشعلِ راہ ہے اور محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی، اعلیCGPA آپ کی ذہانت، محنت اور نظم و ضبط کا منہ بولتا ثبوت ہے ،تعلیمی میدان میں کامیابی کے پیچھے والدین اور اساتذہ کا بہت بڑا کردار ہوتا ہے، اعلی CGPA حاصل کرنا ایک خواب ہوتا ہے جسے آپ لوگوں نے محنت سے حقیقت میں بدل دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم دلانا ہماری اولین ترجیح ہے ،طلبا و طالبات کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔