Live Updates

میپکو ٹیموں کی جانب سے جلال پور پیروالہ میں بجلی کی بحالی کا کام جاری

بدھ 8 اکتوبر 2025 19:12

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) جلال پور پیروالہ سب ڈویژن کی ٹیموں نے موٹروے اور گردونواح کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پانی اُترنے کے بعد بجلی کی بحالی کا کام شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو ملتان سرکل امجد نواز بھٹی کی ہدایت پر ایکسین شجاع آباد ڈویژن طارق محمود ڈار اور ایس ڈی او جلال پور پیروالہ جمشید خورشید کی نگرانی میں ٹیمیں متاثرہ مقامات پر سرگرم عمل ہیں۔

میپکوترجمان کے مطابق میپکو ٹیموں نے 11 کے وی بہادرپور فیڈر سے منسلک علاقوں میں سات ہائی ٹینشن پولز، لائنوں اور ٹرانسفارمرز کی دوبارہ تنصیب کا عمل مکمل کرنا شروع کر دیا ہے۔ ضلعی محکموں کی جانب سے کلیئر قرار دیے گئے علاقوں میں بجلی آج بحال کر دی جائے گی،دریائی پٹی کے دیگر متاثرہ مقامات پر بھی میپکو جلال پور پیروالہ کی ٹیمیں ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کے تعاون سے بجلی کی بحالی کے کام میں مصروف ہیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات