حکومتِ بلوچستان کے احکامات کے تحت آج تحصیل کنگری میں اسسٹنٹ کمشنر کی صدارت میں ایک جامع کھلی کچہری/قبائلی جرگہ منعقد کیا گیا

بدھ 8 اکتوبر 2025 19:23

موسیٰ خیل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اکتوبر2025ء) حکومتِ بلوچستان کے احکامات کے تحت آج تحصیل کنگری میں اسسٹنٹ کمشنر کی صدارت میں ایک جامع کھلی کچہری/قبائلی جرگہ منعقد کیا گیا۔ اس کا مقصد شہریوں کے بنیادی مسائل کو براہِ راست سننا اور ان کے فوری حل کے لیے لائحہ عمل تیار کرنا تھا۔جرگے میں ایف سی 67 ونگ کے میجر وقاص، تمام تحصیل آفیسران اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جس سے انتظامیہ اور عوام میں قریبی رابطہ قائم ہوا۔

(جاری ہے)

بنیادی مسائل اور فوری احکامات:شہریوں نے بنیادی طور پر خستہ حال سڑکوں، پینے کے صاف پانی کی کمی، طویل لوڈشیڈنگ اور صحت و تعلیم کے مسائل کو اجاگر کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے مسائل کو توجہ سے سنا اور متعلقہ محکموں کے آفیسران کو سخت ہدایات جاری کیں کہ وہ ان شکایات کا ترجیحی بنیادوں پر اور میرٹ کے مطابق ازالہ یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہاعوامی شکایات کا فوری اور شفاف حل انتظامیہ کی پہلی ترجیح ہے۔ یہ کھلی کچہری عوام کے لیے انصاف کے دروازے کھول رہی ہے۔ ایک ہفتے کے اندر متعلقہ آفیسران شکایات کے حل کی رپورٹ پیش کریں۔عوام نے مسائل کے حل کی یقین دہانی پر ضلعی انتظامیہ کے اس مو ثر اقدام کا شکریہ ادا کیا۔