نوشہرہ، تندور سے روٹی لانے والا بچہ ٹرک کی زد میں آکر جاں بحق ،ڈرائیور فرار ، مقدمہ درج

بدھ 8 اکتوبر 2025 19:20

ْ نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2025ء) تندور سے روٹی لانے والا بچہ ٹرک کی زد میں آکر موقعہ پر جاں بحق ہوگیا جبکہ ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا، پولیس نے ٹرک تحویل میں لیکر ڈارئیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق نیشنل کالونی کابل ریور نوشہرہ کلاں کے 13سالہ بچے عبداللہ ولد شیر بہادر کو بھوک لگی تھی اور سائیکل لیکر اپنے لیے تندور سے روٹی لا رہا تھا کہ واپسی میں ایک تیز رفتار ٹرک نے ان کو ٹکر مارکر کچل دیا 13سالہ عبداللہ ولد شیر بہادر موقعہ پر ہی جاں بحق ہوگیا ہے جبکہ ٹرک ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے پولیس نے مقامی شہریوں کی مدد سے ٹرک کو اپنی تحویل میں لے کر فرار ٹرک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر دیا ہے۔