
چیف سیکرٹری کی زیر صدارت ہاؤسنگ اور لائیو اسٹاک محکموں کے گڈ گورننس روڈ میپ پر پیشرفت کا جائزہ اجلاس
نیو پشاور ویلی اور بنی گل ہاؤسنگ اسکیموں پر کام تسلی بخش انداز میں جاری ، ہر نئی ہاؤسنگ سکیم میں سبزہ زار اور گرین اسپیسز کو لازمی شامل کیا جارہا ہے، شہاب علی شاہ
بدھ 8 اکتوبر 2025 19:40
(جاری ہے)
ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ نے شفافیت کے فروغ کے لیے ای پیڈز نظام کو مکمل طور پر لاگو کیا ہے جبکہ آن لائن شکایات و عوامی رائے کے نظام بھی فعال ہیں۔
اس کے علاوہ چار ڈویژنوں پشاور، ملاکنڈ، کوہاٹ اور ہزارہ میں ریجنل فسیلیٹیشن سینٹرز قائم کیے جا چکے ہیں۔ نیو پشاور ویلی اور بنی گل ہاؤسنگ اسکیموں پر کام تسلی بخش انداز میں جاری ہے۔ ہر نئی ہاؤسنگ سکیم میں سبزہ زار اور گرین اسپیسز کو لازمی شامل کیا جارہا ہے۔اجلاس کو احساس اپنا گھر اسکیم پر بھی بریفنگ دی گئی، جس کے تحت کم آمدنی والے افراد کو گھر کی تعمیر کے لیے 15 لاکھ روپے تک بلاسود قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں۔لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے بتایا گیا کہ بڑے جانوروں کی ویکسینیشن شرح 7 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ محکمے نے ہری چن میں 571 ایکڑ اراضی کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کارپوریٹ کیٹل فارمنگ کے لیے ترقی دینے پر پیشرفت کی ہے۔ اس کے علاوہ 1000 مستحق کسانوں خصوصاً خواتین اور کمزور طبقات کو لائیو اسٹاک یونٹس فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ غربت میں کمی لائی جا سکے۔ بے روزگار ویٹرنری گریجویٹس کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور پسماندہ علاقوں میں ویٹرنری سروسز کو مضبوط بنانے کے اقدامات بھی جاری ہیں۔چیف سیکرٹری نے خیبر پختونخوا آئی ٹی بورڈ کو ہدایت کی کہ لائیو اسٹاک ویکسینیشن کے عمل کی مانیٹرنگ کے لیے موبائل ایپ تیار کی جائے تاکہ ویکسینیشن کی رئل ٹائم مانیٹرنگ ممکن ہو۔مزید برآں چیف سیکرٹری نے کہا کہ مختلف محکموں کی فیلڈ سرگرمیوں کا زمینی معائنہ کرنے کے لیے ٹیم کام کررہی ہے تاکہ گڈ گورننس روڈ میپ کے اہداف کا مؤثر نفاذ یقینی بنایا جا سکے۔مزید قومی خبریں
-
خیبرپختونخوا کابینہ میں کئی اہم اور نئے چہروں کو ذمہ داریاں سونپے جانے کا امکان
-
پاکستان اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا ممبر منتخب
-
قبائلی عوام کا سہیل آفریدی کے وزیراعلی خیبرپختونخوامنتخب ہونے پر خوشی کا اظہار
-
فہد مصطفی کی دوسری شادی پر حرا سومرو کا معنی خیز ردعمل
-
کراچی: رینجرز اور ڈاکوئوں میں مقابلے کے دوران گولی لگنے سے بزرگ جاں بحق، نوجوان زخمی
-
ایئرپورٹس پر جہازوں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ
-
میں نے کبھی نہیں کہا حلف نہیں لوں گا، گورنر خیبر پختونخوا
-
لوگ نیشنل ایکشن پلان پڑھے بغیر کنفیوڑن پیدا کررہے ہیں، بیرسٹر گوہر
-
رحیم یارخان،آوارہ کتے کے حملے سے 2 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا
-
پنجاب حکومت کا 500 ارب کی عوامی فنڈز سے منافع بخش سرمایہ کاری کا فیصلہ
-
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی میو ہسپتال آمد
-
اللہ رازق ہے، خدا کی رحمت پر بھروسہ رکھنا چاہئے، علامہ الیاس قادری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.